منگلورو 2/ نومبر(ایس او نیوز) جنوبی کینرا ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنر کے طور پر آئی اے ایس آفیسر روی کمار ایم آر نے آج بدھ کو اپنے عہدہ کا چارج لیا۔
خیال رہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجیندرا کے تبادلہ کے بعد ضلع کے انچارج ڈی سی کے طور پر ڈاکٹر کمارا کو ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ اب 2012 کرناٹکا بیچ کے آئی اے ایس آفیسر روی کمار کو نئے ڈی سی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے اور انہوں نے ڈاکٹر کمارا سے اپنے عہدے کا چارج لیا ۔ روی کمار اس سے قبل راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسس کے رجسٹرار کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔